بھکر:(بیورورپورٹ) بھکر میں بس نے کار کو کچل دیا ،بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کار میانوالی سے منکیرہ ،بس شورکوٹ سے میانوالی جا رہی تھی، اوور ٹیکنگ کے دوران حادثہ پیش آگیا۔
ذرائع کے مطابق بدقسمت خاندان کے افراد منکیرہ میں بیٹی کے گھر بغیر بتائے سرپرائز دینے جارہے تھے ، جاں بحق ہونیوالوں میں 3 مرد، 2 بچیاں اور بچہ شامل ہے،جاں بحق افراد کی نعشوں اور ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھکر، بس نے کار کو کچل دیا، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
















