راولپنڈی :(بیورورپورٹ)وادی تیراہ میںفتنہ الخوارج سے مقابلے میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک وطن پر قربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 9 اگست کو خیبر کی وادی تیراہ میں 3مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز ، خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،باغ کے مقام پر لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے مقابلہ کیا اور 4خوارج کو جہنم واصل کیاتاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران شدید زخمی ہوگئے ،سی ایم ایچ پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، 24 سالہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک ڈسٹرکٹ اٹک کے رہائشی ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہاسکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں ،بہادر افسروںو جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















