اسلام آباد: (بیورورپورٹ)الیکشن ترمیمی ایکٹ چیلنج ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
وفاق ، الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیامخصوص نشستوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکے ، 12 جولائی کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہے،الیکشن ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روکا اورخواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔
الیکشن ترمیمی ایکٹ چیلنج،غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے،پی ٹی آئی

















