لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے9 مئی کی ناکام بغاوت کا حساب دینا ہوگا، مسٹر ہٹلر پارٹ ٹو مریم نواز پر فاشسٹ ہونے کا الزامات لگاتے شرم آنی چاہیے،پہلے فوجی تنصیبات پر حملے ، شہدا کے مجسمے جلاتے ہو پھر معصومیت کا ڈرامہ بھی کرتے ہو۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہامریم نواز کو والد کے سامنے آپ نے گرفتار کرایا ، سیاسی مخالفین پر آرٹیکل 6کے مقدمات بنانے کی فرمائشیں کرانے والے اور جیلوں میں کیمرے لگا کر تکالیف دینے والا فاشسٹ لیڈر فتنہ خان تھا، مریم نواز نے بشریٰ یا آپ کی چاروں بہنوں کو گرفتار نہیں کرایا، آپ ویل چیئر سے خود ڈر کے بھاگے اور اٹھے مریم نواز نے نہیں اٹھایا، فاشسٹ ،ذاتی عداوت کے مارے حکمران آپ تھے،بطور وزیراعظم 100 سے زائد لیگی رہنماﺅں کو سیاسی مقدمات میں گرفتار کرایا۔
وزیر اطلاعات نے کہاروزانہ کی بنیاد پر گرفتاریوں کے باوجود ایک بھی لیگی رہنما نے نواز شریف،پارٹی کاساتھ نہیں چھوڑا،پی ٹی آئی کے انقلابیوں نے ایک ایک رات جیل میں گزارنے کے بعد اگلے دن لائنیں لگا کر پریس کانفرنس کیں،اپنے جرم ، ناکام بغاوت اور پاکستان مخالف سازشوں کا ملبہ مریم نواز پر مت ڈالو،9 مئی کی ناکام بغاوت کا حساب دینا ہوگا اور سزا بھی بھگتنا پڑے گی۔
معصومیت کا ڈرامہ نہیں چلے گا،9 مئی کی ناکام بغاوت کا حساب دینا ،سزا بھگتنا ہوگی،عظمیٰ بخاری

















