اسلام آباد:(بیورورپورٹ)41اراکین اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت روکنے کیلئے حکومتی پیش بندی،الیکشن ایکٹ2017 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش،سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا،اپوزیشن کی شدید مخالفت،ایوان ”نو نو“کے نعروں سے گونج اٹھا،الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے پیش کیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے مخالفت نہیں کی گئی۔
الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 66اور104میںکی گئی ترمیم کے مطابق الیکشن کے بعد پارٹی وابستگی ظاہر کرنے والا امیدوار کسی اور جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا،مجوزہ مدت کے اندر مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانےوالی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں ہوگی۔
بل میں کہا گیا ریٹرننگ افسر کے سامنے جماعت سے وابستگی کا بیان حلفی جمع نہ کرانے والا آزاد تصور کیاجائے گا، الیکشن کے بعد پارٹی وابستگی ظاہر کرنے والا امیدوار کسی سیاسی جماعت کا امیدوار نہیں سمجھا جائیگا ،دوسرا ترمیمی بل 2017سے نافذ العمل ہوگا،ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی،وزیر قانون کی سفارش پر سپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا ،سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین کمیٹی کو اجلاس بدھ کو طلب کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
41اراکین اسمبلی کیPTIمیں شمولیت روکنے کیلئے حکومتی پیش بندی،الیکشن ایکٹ2017 میں ترمیم کا بل پیش
















