سری لنکا میں صدارتی انتخابات 21 ستمبر کو ہوں گے
کولمبو (مشرق نیوز) سری لنکا میں صدارتی انتخابات 21 ستمبر کو ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے حکومتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 15 اگست کو جمع کرائے جائیں۔موجودہ صدر رانیل وکرما سنگھے کے انتخابات میں حصہ لینے کی توقع ہے، انہوں نے مالیاتی بحران کے دوران ہونے والے مظاہروں کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔ اس وقت سری لنکا کو دہائیوں کے بدترین مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔
















