صدارتی امیدوار نامزد،غزہ میں جنگ بندی کاوقت آگیا،کملا ہیرس

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)کملا ہیرس باقاعدہ صدارتی امیدوار نامزد،اوبامہ نے توثیق کر دی۔

سابق امریکی صدر اوبامہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا میں اور اہلیہ مشعل سمجھتی ہیں مشترکہ دوست کملا ہیرس بہترین امریکی صدر ہوں گی،جتوانے کےلئے جو کر سکتے ہیں کریں گے۔

دوسری جانب نائب امریکی صدر کملا ہیرس سے اسرائیلی وزیراعظم نے ملاقات کی، ملاقات میں کملا ہیرس نے غزہ میں اموات پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاغزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے کا وقت آگیا۔