مسیحی برادری میں شادی کی عمر18سال مقرر، ترمیمی ایکٹ نافذ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مسیحی برادری میں شادی کی عمر18سال مقرر،صدر مملکت آصف زرداری نے کرسچن میریج ترمیمی ایکٹ 2024 پردستخط کردئیے۔

ایوان صدر میں تقریب سے خطاب کے دوران صدر نے مسیحی برادری کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاآپ بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم ہیں، مسائل ہرجگہ ہوتے ہیں، سب کو ملکر حل کرنا ہے،پولیس سمیت سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کا کوٹہ بڑھنا چاہئے، حکومت کوملازمتوں میں اقلیتوں کاکوٹہ بڑھانے کا کہوں گا، معاشرے میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔