عراق میں دہشت گردی کے 10 مجرمان کو سزائے موت دے دی گئی

بغداد (مشرق نیوز) عراق میں دہشت گردی کے جرم میں 10 افراد کو سزائے موت دیدی گئی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا 10 عسکریت پسندوں کو ناصریہ شہر کی جیل میں سزائے موت دی گئی، داعش سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند سنگین دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔ عراق میں اپریل میں بھی 11 دہشت گردوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔