ری الیکشن کی ضرورت نہیں، فارم 45 کی بنیاد پر تمام سیٹوں کا فیصلہ ہونا چاہئے: حافظ نعیم الرحمن

کراچی (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا پاکستان میں ری الیکشن کی ضرورت نہیں ، فارم 45کی بنیاد پر تمام سیٹوں کا فیصلہ ہونا چاہیے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا 40سال سے ملک میں سٹوڈنٹس یونین ہیں، عوام کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہونا چاہیے، جمہوریت میں رائے کی اہمیت ہوتی ہے، جو عوام کی رائے سے نہیں آرہا اس کو حکومت میں نہیں آنا چاہیے، پاکستان میں جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو پھر فیصلہ کرنا پڑے گا،ریاست کا مطلب پاکستان کے عوام ہیں، پاکستان کا ایک ایک فرد ریاست ہے، آئین کی بحالی ،بالادستی اور جمہوریت کیلئے سب کو یکجان ہونا چاہیے،غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے پاکستان اس حال تک پہنچا ہے، پی آئی اے،ریلوے، سٹیل مل پاکستانی ترقی کے علمبردار ہوتے تھے، یہ تمام ادارے کسی دیہاتی نے تو تباہ نہیں کیے، یہ ادارے بیوروکریٹس اور اشرافیہ نے تباہ کیے ہیں، ڈکٹیٹرز کی گود میں پلنے والے سیاستدان ناکام ہوچکے ہیں،امیر جماعت اسلامی نے کہا حالات کو بے قابوہونے سے بچایا جائے۔