نیویارک (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ 23 جولائی کو امریکہ کی قدیم اور طاقتور ترین نیویارک سٹی بار کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرینگے۔ انہیں نیویارک سٹی بار کے پہلے پاکستانی نڑاد منتخب صدر عثمان فریدی نے دورے کی دعوت دی تھی۔ تقریب کا موضوع ”انڈیپنڈینس آف دی جوڈیشری اینڈ رول آف لاءاِن پاکستان“ ہے۔ اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ بار ممبران اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور سوالات کے جوابات بھی دینگے۔بڑے بڑے وکلاءاور کمیونٹی شدت کے ساتھ جسٹس اطہر من اللہ کے خطاب کے منتظر ہیں۔ وکلاءاور کمیونٹی نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کا نیویارک سٹی بار سے خطاب پاکستان کیلئے بھی بہت بڑا اعزاز ہے۔ ہر کوئی تقریر سننے کیلئے بے تاب ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ انتہائی مدبر اور ایماندار جج ہونے کی حیثیت سے امریکہ بھر میں بھی مقبول ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ کا آج نیویارک بار سے خطاب، سب منتظر
















