پی ٹی آئی کی چیف جسٹس کےخلاف بھی ریفرنس دائر کرنے پرمشاورت شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کےلئے مشاورت شروع کردی ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کے اجلاس میںچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تجویز زیر غور آئی،حتمی فیصلہ قانونی ٹیم کے ایک اور اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

دریں اثنا پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر و اراکین کےخلاف بھرپور قانونی و سیاسی جنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذمہ داری بیرسٹر علی ظفر کو سونپ دی گئی، چیف الیکشن کمشنر و ممبران کیخلاف ریفرنس جوڈیشل کمیشن میں دائر کیا جائے گا،ریفرنس میں انتخابی نشان کیس کی غلط تشریح، مبینہ دھاندلی اور ٹریبونلز میں تبدیلیوں کو بدنیتی قرار دیا جائے گا۔