جوبائیڈن نے ہتھیار پھینک دئیے،صدارتی انتخاب کی ریس سے دستبردار

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)جوبائیڈن نے ہتھیار پھینک دئیے،صدارتی انتخاب کی ریس سے دستبردار ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاصدر بننا میرے لیے بڑے فخر کی بات تھا، خواہش تھی دوبارہ صدارتی انتخابات لڑوں لیکن پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں دستبرداری کا فیصلہ کیا ،رواں ہفتے قوم سے خطاب کروں گا،بقیہ مدت صدر کے طور پر فرائض کی تکمیل پر توجہ مرکوز رہے گی،صدر بائیڈن نے متبادل صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا، ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کےلئے شدید دباو¿ تھا۔

دوسری جانبمشی گن میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے اختلافات کا شکار ڈیموکریٹ پارٹی کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہامخالف پارٹی کو ابھی تک پتہ نہیںصدارتی امیدوار کون ہے؟ڈیموکریٹ پارٹی جمہوری جماعت نہیں بلکہ جمہوریت کی دشمن ہے،میں نے جمہوریت کیلئے گولی کھائی، خطرہ کیسے ہو سکتا ہوں،سابق امریکی صدر نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہاقاتلانہ حملے کی پیشگی اطلاع نہ دینا غلطی تھی اگر مجھے بتایا جاتا تو 15یا20منٹ انتظار کرلیتا،حملہ آورچھت پر چڑھا کیسے؟ پتہ کیوں نہیں چلا۔