فلسطین پر اسرائیل کی مسلسل موجودگی غیر قانونی ہے، عالمی عدالت

دی ہیگ:(مشرق نیوز)عالمی عدالت نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی مسلسل موجودگی کوغیر قانونی قراردےدیا،دی ہیگ میں آئی سی جے کے صدر نواف السلام نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف مشاورتی رائے پڑھ کر سنائی۔

عالمی عدالت انصاف نے کہااسرائیل چوتھے جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 49 کے چھٹے پیراگراف کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے،مغربی کنارے ، مشرقی یروشلم میں اسرائیلی بستیاں، وابستہ حکومتیں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قائم کی گئیں،فلسطینی سرزمین میں اسرائیل کی پالیسیاں اور طرز عمل علاقوں کے بڑے حصوں کو ضم کرنے کے مترادف ہے،عدالت نے پایا اسرائیل مقبوضہ علاقے میں فلسطینیوں کےساتھ منظم طریقے سے امتیازی سلوک کرتا ہے،عدالت نے جنرل اسمبلی کی 2022 کی درخواست پر رائے دیتے ہوئے کہاریاستوں کے درمیان تنازعات کی سماعت کےلئے اقوام متحدہ کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔