واشنگٹن :(خواجہ فاروق)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار کےلئے ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کرلی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تمام امریکیوں کےلئے صدارتی انتخابات لڑرہا ہوں، میری جیت نصف امریکہ کےلئے نہیں ہوگی،متحد ہیں، راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی، حملے کے وقت اگر آخری لمحے پر اپنا سر نہ موڑتا تو گولی آر پار ہوجاتی، افسوسناک واقعہ میں محب وطن امریکی مارا گیا، سیکرٹ سروس نے خود کو خطرے میں ڈال کر مجھے بچایا۔
ٹرمپ نے کہا ڈیموکریٹ انصاف کے نظام کو ہتھیار بنانا اور سیاسی مخالف کو جمہوریت دشمن قراردینا بندکرے،صدر بنتے ہی روس یوکرین جنگ ختم، غیرقانونی تارکین پر سرحدبند کر دوں گا۔
آخری لمحے میں سر نہ موڑتا تو گولی آر پار ہوجاتی، ٹرمپ
















