مخصوص نشستیں ،ن لیگ کی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کیخلاف ن لیگ کی نظر ثانی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا۔

درخواست کو 312 نمبر لگایا گیا،ن لیگ نے استدعا کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،پی ٹی آئی تو کیس میں فریق ہی نہیں تھی۔