”پولیس نے الرٹ کرنے کیلئے ٹرمپ کے گن مین پر گولی چلائی“

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)پولیس نے الرٹ کرنے کیلئے ٹرمپ کے گن مین پر گولی چلائی،قاتلانہ حملے کی تحقیقات میںپیشرفت سامنے آگئی۔

حکام کے مطابق مقامی پولیس نے ٹرمپ کے گن مین پر گولی چلائی مقصد الرٹ کرنا تھا، حملہ آورکی گاڑی سے برآمد بموں میں ریڈیو کنٹرول سسٹم استعمال کیا گیا،تحقیقات کے دوران معلوم ہوا حملہ آور نے ٹرمپ کی پیشی تاریخوں اور نیشنل کانفرنس کی معلومات بھی حاصل کر رکھی تھیں۔

دوسری جانب ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی پر ڈائریکٹر سیکرٹ سروس کمبرلی چیٹل ایوان نمائندگان کے سامنے پیش ہونے پر آمادہ ہو گئیں، ڈائریکٹر سیکرٹ سروس 22 جولائی کو امریکی ہاوس کمیٹی کے سامنے گواہی دیں گی۔