اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کےخلاف قرارداد منظور

تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کےخلاف قرارداد منظور کرلی ،قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کےخلاف 68 اراکین نے ووٹ دیا،صرف 9کی جانب سے مخالفت کی گئی،اپوزیشن لیڈر یائرلپید کی پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

کینسیٹ کی قرارداد میں کہا گیا فلسطینی ریاست اسرائیل کے وجود اور شہریوں کےلئے خطرے کے طور پر رہے گی، اسرائیلی میڈیا کے مطابق قرارداد سے اسرائیلی و عرب ممالک میں امن کےلئے سفارتی کوششوں کا دھچکا لگا ۔