جوبائیڈن کورونا میں مبتلا، انتخابی سرگرمیاں ترک ،بطور صدارتی امیدوار دستبر دار ہونے کو تیار

واشنگٹن :(خواجہ فاروق)امریکی صدر جوبائیڈن دوسری بار کورونا میں مبتلا ،تمام سیاسی مصروفیات ترک ،بطور صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی،انتخاب سے دستبردار ہونے کاعندیہ دےدیا۔

وائٹ ہاوس نے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا امریکی صدر کو کورونا کی معمولی علامات ہیں ،ویکسین لگا دی گئی،خود ساختہ آئسولیشن میں فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

دریں اثنا صدر مملکت آصف زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر بائیڈن کی کورونا سے جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،دونوں رہنماﺅں نے کہابائیڈن کی صحت یابی کیلئے دعاگواور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسری جانب پارٹی رہنماوں کی جانب سے بڑھتی مخالفت کے سبب ڈیموکریٹ پارٹی نے صدر جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ،امریکی میڈیا کے مطابق دوتہائی ڈیموکریٹس چاہتے ہیں بائیڈن دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بنیں۔

ادھر امریکی صدرجوبائیڈن نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ڈاکٹروں نے کہا مجھے طبی مسائل ہیں تو انتخاب سے دستبردار ہوسکتا ہوں،چاہتا تھا عبوری امیدوار بنوں اور پھر عہدہ کسی اور کے سپرد کردوں، لیکن تصور نہیں کیا تھا معاملات قدر تیزی سے تفریق کا شکار ہوجائیں گے۔

مزید برآں امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے اہم رکن کانگریس ایڈم شف نے صدر بائیڈن سے دوبارہ صدارت کے امیدوار بننے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کر دیا ،رکن کانگریس ایڈم شف نے کہا شدید خدشات ہیں جو بائیڈن نومبر میں ٹرمپ کو صدارتی الیکشن ہراسکیں،بائیڈن صدارتی امیدوار رہے تو ڈیموکریٹس دیگر الیکشنز میں بھی اچھا پرفارم نہیں کرسکیں گے، جو بائیڈن کیلئے بہتر یہی ہوگا منصب کسی اور کےلئے چھوڑ دیں۔

علاوہ ازیںنینسی پلوسی کی بائیڈن سے مبینہ کال کی گفتگو سامنے آگئی ،نینسی پلوسی گفتگومیں بائیڈن سے کہہ رہی ہیںپولز میں آپ کی شکست دکھائی دے رہی ہے،صدارتی الیکشن نہیں جیت سکتے۔