فیصل آباد:(صداقت علی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قاسم رضا کی قیادت میں ٹیموں نے کولڈ سٹوریج اور پکوان سنٹر سے390 کلو ناقص گوشت اور ایک من سے زائد ناقص کوکنگ آئل برآمد کر کے تلف کر دیا ۔ کولڈ سٹوریج مالک کو گرفتار کروا کر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ دالو وال اور مہران کالونی میں کارروائیاں کر کے ٹوٹے، گندے بدبودار اور حشرات زدہ فریزر سے ایکسپائر،مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا۔ایکسپائر گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے کے لئے ایک ماہ سے فریزر میں چھپا کر رکھا گیاتھا جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار اور انتہائی لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائی گئیں۔پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیاں اورملازمین کے میڈیکل موجود نہ تھے۔کولڈ سٹوریج کے مالک وحید کو تھانہ صدرپولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔
فیصل آباد: فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،11ناقص گوشت اورکوکنگ آئل برآمد
















