مریم مری پہنچ گئیں، نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع


لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس پیر کوہوگا،اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے مری پہنچ گئیں،مریم نواز لاہور سے براستہ ایکسپریس وے مری پہنچیں، قائدن لیگ نواز شریف پہلے ہی سے چھانگلہ گلی میں واقع رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں۔

نواز شریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس مری میں طلب کر رکھا ہے، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت، وزرا و دیگر حکام شرکت کریں گے۔