فیصل آباد: ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

فیصل آباد: ( صداقت علی)آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کا یوم عاشور کے بعد ناروا ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ ۔ ایکسپورٹرزپر نافذ ایک فیصد فائنل ٹیکس کی واپسی اور فسیلی ٹیشن سکیم فوری بحال کرنے کے لئے8روز کی ڈیڈ لائن دے دی ۔

سینئروائس چیئر مین کیپٹن فاروق خاں کی صدارت میں ایگزیکٹو باڈی اور ارکان کا بجٹ میں ٹیکسوں کے خلاف اجلاس ہوا ۔ مرکزی چیئرمین سید محمد عاصم کی مشاورت سے فاروق خاں نے آٹھ روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ ملک بھر کے ایکسپورٹروں کو ایک فیصد فائنل ٹیکس کی تبدیلی ناقا بل قبول ہے، اسے واپس لیا جائے۔ ایکسپورٹر فسیلی ٹیشن سکیم کو بھی فوری بحال کیا جائے ورنہ کرپشن کے دروازے کھل جائیں گے۔ اجلاس میں یوم عاشور کے فوری بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

شرکا نے کہا احتجاجی تحریک کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تمام تر نتا ئج کی ذمہ دارحکومت اوراس کے پالیسی میکر ہوںگے۔ اجلاس سے اپبوما کے سابق مرکزی چیئرمین عارف احسان ملک ،سینئر رہنماﺅں انجینئر محمد بلال جمیل، شہزاد حسین،محمد طیب، شہزاداحمد،محمد خالد ندیم نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف پر زور دیاکہ لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے اور قیمتی زر مبادلہ کمانے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے صنعتکاروں اور برآمدی تاجروں کو مراعات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کریں ۔