اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان،آذربائیجان میںتجارت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے،دستخط کردئیے گئے،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ نے دستخط کیے۔
مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاصدرالہام علیوف ،وفد کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں، عوام دورے سے بہت خوش ہیں، آپ پاکستان کے بہترین دوست ،بھائی ہیں، آذربائیجان کے دورے میں آپ نے بہترین مہمان داری کی،دونوں ملکوں نے عزم کا اظہار کیا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے، پاکستان ،آذربائیجان کے درمیان تجارتی حجم 100 ملین ڈالر ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم قریبی دوستی کا عکاس نہیں، باہمی تجارتی حجم میں اضافہ، مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینا ہے،بات چیت باہمی اعتماد واحترام پرمبنی تھی۔
آذربائیجان کے صدرالہام علیوف نے کہا ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ،سوچ یکساں ہے، عالمی و علاقائی امور پر پاکستان ،آذربائیجان کے خیالات میں ہم آہنگی ہے، 7 سال قبل پاکستان کا دورہ کیا تو نوازشریف وزیراعظم تھے، نوازشریف کا دل سے احترام کرتا ہوں،پاکستان نے ہمیشہ آذربائیجان کے اصولی موقف کی حمایت کی، دونوں ملک ہر ایشو پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، باکو سے پاکستان کے مختلف شہروں کےلئے براہ راست پروازوں کا اجرا ہوا،جموں و کشمیر کے اصولی موقف کی حمایت پاکستانی عوام کےساتھ محبت کا اظہارہے، افسوس ہے جموں و کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد نہیں ہورہا،پاکستا ن نے آذربائیجان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا،تعاون جاری رکھیں گے۔
دریں اثناآذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ،دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا وزیراعظم ہاﺅس پہنچنے پرتپاک استقبال کیا گیا،دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، وزیر اعظم معزز مہمان کو اپنے ہمراہ سلامی کے چبوترے پر لے گئے ،تینوں مسلح افواج کے چا ق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا،آذربائیجان کے صدر نے پریڈ کا معائنہ کیا، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے مہمان صدر کا تعارف کرایا ،آذربائیجان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے اراکین کا تعارف کرایا۔
قبل ازیں آذربائیجان کے صدر 2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے، ملکی حدود میں داخل ہوتے ہی آذربائیجان کے صدر کے طیارے کو پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے حفاظتی حصار میں لے لیا،طیارے کو پاک فضائیہ کے لڑاکا تیارے اسلام آباد تک حفاظتی حصار میں لے کر آئے، وزیراعظم نے ایئر پورٹ پر استقبال کیا، بچوں نے پھول پیش کیے،اس موقع پر وزیر اعظم نے پروٹوکول افسر سے چھتری پکڑ لی، آذربائیجان کے صدر کےلئے شہباز شریف چھتری پکڑے چلتے رہے،الہام علیوف اسلام آباد کے علاقے شکرپڑیاں بھی گئے ،یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔
پاکستان،آذربائیجان میں تجارت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
















