کابل:(مشرق نیوز)طالبان نے افغان سرزمین سے دہشتگردی کے ثبوت مانگ لیے۔
ترجمان طالبان حکومت ذبیح مجاہد نے یوٹیوب چینل دی خراسان ڈائریز کو انٹرویودیتے ہوئے کہاپاکستان کا مسئلہ 2001 سے چلتا آ رہا ہے، کالعدم تحریک طالبان اوربے امنی پاکستان میں پہلے سے تھی،پاکستان کو بارہا مدد کی یقین دہانی کرائی ، کوئی تحفظات ہیں تو بات کرےں،برسوں جنگ دیکھی ،نہیں چاہتے کسی اور ملک میں بھی ایسا ہو، کسی بھی ملک کےخلاف افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
ذبیح مجاہد نے کہاپاکستان کے پاس دہشتگردی میں افغان سرزمین کے استعمال ہونے کے ثبوت ہیں تو فراہم کرے، کارروائی کریں گے البتہ پاکستان نے ازخود کارروائی کرتے ہوئے حملہ کیا توجارحیت تصور ہوگا،پاکستان کو اپنے اندرونی مسائل خود حل کرنے چاہئیں، بے امنی کی ذمہ داری کسی طرح بھی افغانستان پر نہیں ڈالی جاسکتی۔
پاکستان دہشتگردی کے ثبوت دے،خود کارروائی کرینگے، حملہ جارحیت تصور ہوگا، طالبان
















