پنجاب کے طلباءبھی قانون ساز اسمبلی میں انٹرن شپ کرسکیں گے: ملک احمد خان

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی سربراہی میں پارلیمنٹری ڈیولپمنٹ یونٹ کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی میں انٹرن شپ پروگرام کا افتتاحی سیشن منعقد ہوا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے انٹرنیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی یو کے اس پروگرام سے نوجوانوں کو پارلیمانی نظام دیکھنے اورسیکھنے کا موقع ملے گا۔ دنیا بھر کی طرح پنجاب کے طلباءبھی قانون ساز اسمبلی میں انٹرن شپ کر سکیں گے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ یہ پروگرام نوجوان نسل کو قانون سازی کے عمل کے قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ پروگرام طلباءکے لئے عملی تجربہ فراہم کرے گا۔ انٹرن شپ پروگرام کے پہلے سیشن میں یونیورسٹی آف پنجاب، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آف فیصل آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، انفا رمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لندن سے طلباءشامل ہیں۔8 ہفتے کی انٹرن شپ کے دوران طلباءریسرچ سینٹر سمیت دیگر شعبوں کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل چوہدری عامر حبیب اور ایڈوائزر ٹو سپیکر اسامہ خاور بھی موجود تھے۔