لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے آٹے کی نقل و حرکت مانیٹر کرنے کےلئے ڈیجیٹل پروگرام لائینگے،آٹے کی قیمت کا غلط ڈیٹا پیش کرنے پر محکمہ خوراک کے ملازمین کےخلاف کاروائی کی جا رہی ہے، محکمہ خوراک کی ری سٹرکچرنگ ،سٹاف کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی،آٹے کی قیمت میں واضح کمی ہوگئی ، باقی صوبوں کا حال آپ سب کو معلوم ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہاملکی تاریخ میں بہت سے کام پہلی بار ہو رہے ہیں، مریم نواز خود سے تمام پراجیکٹ کی نگرانی کر رہی ہیں، پنجاب حکومت نے جتنے بھی منصوبے شروع کئے ،80فیصد ایک سال میں مکمل ہو جائیں گے،مریم نواز نے محرم کیلئے ایس او پیز جاری کردئیے،بیوروکریسی کے بعد پولیس کی پرفارمنس بھی بہتر ہو گی، کچھ اداکاروں کےخلاف بدتمیزی کی لہر شروع ہوگئی جب فنکار بانی تحریک انصاف کے انڈے و کٹوں کے پروگرامز کی تعریف کرتے تھے تب ٹھیک تھے،مریم نواز کے عوام دوست منصوبوں کی تعریف پر پی ٹی آئی والوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا سب کو پتہ ہے عمران خان کا زیادہ وقت ٹک ٹاکرز، اداکاروں اور اپنے ترجمانوں کے ساتھ گزرتا تھا،کچھ دل جلے لیکچر دیتے ہیں آٹے کی قیمت کم نہیں ہوتی، دوسرے صوبوں کو تو لیکچرار نہیں ملتا ان کے سی ایم کرتے ہی کیا ہیں،محرم کے دوران صوبے میں امن وامان یقینی بنانے اور صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے کنٹرول روم بنائیں گے۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















