نیویارک:(خواجہ فاروق)غزہ پالیسی سے نالاں بائیڈن انتظامیہ کے 9 عہدے داروں نے استعفیٰ دیدیا،مستعفی ہونے والے امریکی حکام میں سابق معاون خصوصی برائے امریکی محکمہ داخلہ مریم حسنین بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مستعفی ہونے والے عہدیداروں نے کہاامریکی صدر جوبائیڈن نے فلسطینی علاقے میں اسرائیلی مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں،مریم حسنین نے استعفے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا جوبائیڈن کی خارجہ پالیسی فلسطینیوں کی نسل کشی کو ممکن بنانے اور مسلمانوں کےساتھ غیر انسانی سلوک کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔
غزہ پالیسی سے نالاں بائیڈن انتظامیہ کے 9 عہدےدارمستعفی
















