ساہیوال (بےورو رپورٹ) ساہیوال ڈویژن میں ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس کا انعقاد، کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے صدارت کی۔ اجلاس میں ڈویژن کے تمام بڑے شہروں اور بین الاضلاعی شاہرات پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دبا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ان پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی طے کرنے پر تفصیلی غور ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، اے ڈی سی ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ اور ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمد لودھی سمیت تینوں اضلاع کے متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے ہدایت کی کہ تمام اہم چوراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک سائن لگائے جائیں تاکہ عوام کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگہی ہو۔ انہوں نے ساہیوال شہر میں ہائی سٹریٹ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہا کو کم کرنے اور تجاوزات ہٹانے کیلئے خصوصی سکواڈ بنانے اور وہیکل لفٹر کو استعمال کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس اہم سڑک پر شہریوں کو درپیش ٹریفک مسائل حل ہوں۔ انہوں نے کمپری ہینسو سکول چوک کی ری ماڈلنگ کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمد لودھی نے شہر میں ٹریفک مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اور جن مقامات پر ٹریفک مسائل درپیش ہیں ان کی نشاندہی کی جس پر کمشنر شعیب اقبال سید نے یقین دلایا کہ متعلقہ محکمے ٹریفک کے بہا کو بہتر کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کی بھرپور معاونت کریں گے اور جہاں ضروری ہو سلپ روڈز پر سپیڈ بریکرز اور ٹریفک سائن لگائے جائیں گے۔
عوام کو آگہی ناگزیر، تمام اہم چوراہوں، سڑکوں پر ٹریفک سائن لگائے جائیں: کمشنر ساہیوال
















