اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جوڈیشل کمپلیکس کے باہر عمر ایوب سے ہاتھا پائی کرنے میں شیر افضل مروت کے کارکن ملوث،رپورٹ تیار کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں عمر ایوب سے ہاتھا پائی کرنے والوں کو شیر افضل مروت کا کارکن قرار دیتے معاملے کی ذمہ داری شیر افضل مروت پر ڈال دی گئی،شیر افضل مروت پی ٹی آئی احتجاج کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ میں شیر افضل مروت کے پارٹی رہنماﺅں کےخلاف بیانات کا حوالہ بھی دیا گیا،رپورٹ 2جولائی کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی۔
عمر ایوب سے ہاتھا پائی کرنے میں شیر افضل مروت کے کارکن ملوث،رپورٹ تیار

















