اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والوں کی اصلیت بے نقاب،انسانی حقوق اور جمہوریت پر امریکی ڈکٹیشن نہیں چاہیے،حکومت نے واضح کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنمابیرسٹر عقیل ملک نے کہا ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والوں نے امریکہ کےخلاف قرارداد کی مخالفت کرکے اپنی اصلیت ظاہر کردی،پی ٹی آئی ذاتی مفادات کی خاطر ملک دشمنی پر اتر آئی،امریکہ میں پاکستان مخالف قرارداد منظور کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پی ٹی آئی 2 سال تک امریکہ مخالف جھوٹا بیانیہ پیش کرتی رہی۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا مخصوص سیاسی جماعت نے ہمیشہ وقت کیساتھ اپنا بیانیہ بدلا اورڈیجیٹل دہشتگردی پراتری ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے لابنگ اور پی آر فرمز ہائر کیں، سبز ہلالی پرچم کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے، کوئی بھی ملکی سالمیت ،آزادی پر آنچ نہیں آنے دے گا۔
شائستہ پرویز ملک نے کہا کسی بھی ملک سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، امریکہ سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، نہیں چاہتے امریکہ ملکی خودمختاری میں مداخلت کرے، میں کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں کررہی، چاہتے ہیں ملک آگے بڑھے، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ہرپاکستانی کو کانگریس کے اقدام کی مذمت کرنی چاہیے، جان دے دیں گے، ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والوں کی اصلیت بے نقاب،امریکی ڈکٹیشن نہیں چاہیے:ن لیگ
















