گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد)ریجنل پولیس گوجرانوالہ اورالشفاءگروپ آف ہسپتال کے مابین ایک معاہدہ طے پایا معاہدہ کے تحت الشفاءگروپ آف ہسپتال کے 8سنٹرز الشفاءآئی ہسپتال،الشفاءدرد کنٹرول مرکز ،اینٹی ایجنگ اینڈ ریجنریٹیو سینٹر ،لیزر دانتوں کا جمالیاتی مرکز ،PCOsاور موٹاپے کیلئے میڈیکیٹڈ یوگا اور مراقبہ ،سیلون اینڈ ویلنس سینٹر ،النساءپروجیکٹ اورجینیاتی تحقیقی مرکز برائے بریسٹ کینسر، تھیلیسیمیا اور مرگی میں پولیس جوانوں اور اہلکاروں کو علاج و معالجہ میںخصوصی رعایت فراہم کی جائیگی۔ جبکہ شہداءپولیس کے اہل خانہ کی کو بلا معاوضہ جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیگی
الشفا گروپ آف ہسپتال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میںریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ اورڈائریکٹر الشفاءگروپ آف ہسپتال ڈاکٹر سرفراز مغل نے معاہدہ پر دستخط کئے۔اسی دوران آر پی او نے الشفاءہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات مرکزی حیثیت رکھتی ہیں پولیس فورس جرائم سمیت ہر محاذ پر فرنٹ لائن پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے ان کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ریجن پولیس فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے ان کے اہلخانہ کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کیا گیا ہے، اسی ضمن میںالشفاءگروپ آف ہسپتال کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو کہ انتہائی معقول نرخوں پرگوجرانوالہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کو طبی سہولیات فراہم کریگا۔
آر پی او گوجرانوالہ اور الشفا گروپ آف ہسپتال میں معاہدہ طے پا گیا

















