عطا تارڑ ،الیکشن کمیشن کو فارم 45،47 اور48 جمع کرانے کا حکم

لاہور: (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل جسٹس انوار حسین نے الیکشن پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو اوریجنل فارم 45،47 اور48 جمع کرانے کا حکم دےدیا۔

ٹریبونل نے لیگی رہنما کو 22 جولائی تک فارم 45، 47، 48 جمع کرانے کا حکم جاری کیا اورعطا تارڑ سے بیان حلفی بھی طلب کر لیا،ٹربیونل نے ہدایت دی الیکشن کمیشن بھی فارم 45، 47،48 اور متعلقہ دستاویزات بیان حلفی کےساتھ جمع کرائے۔