امریکی سرزمین پر قاتلانہ حملے کی سازش، بھارت سے جوابدہی
واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ نے اپنی سرزمین پر ایک سکھ امریکی پر قاتلانہ حملے کی سازش کرنے پر بھارت سے جواب دہی کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب امریکی وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے آن لائن بریفنگ میں تصدیق کی کہ امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کے قتل کی کوشش کی گئی، اس سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کی تحقیقات پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔بھارتی حکام کے الزامات کی روشنی میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر امریکہ نے بھارت کے ساتھ بات چیت کی ہے اور بھارت کی جانب سے امریکی تحفظات کا جواب دیا گیا ہے۔کرٹ کیمبل نے کہا کہ امریکہ نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ امریکہ اس معاملے میں جواب دہی چاہتا ہے، ہم نے بھارت سے کہا ہے کہ اس معاملے پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے۔
















