اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجٹ اجلاس کابائیکاٹ واپس،ن لیگ ،پی پی میں پنجاب کے امور پرمذاکرات کا معاملہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی پی پنجاب کی کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن ،حسن مرتضیٰ شامل ہیں، پنجاب حکومت کی نمائندگی سپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان، رانا ثنا،سعد رفیق اور دیگر رہنما کر رہے ہیں،کمیٹیوں کی میٹنگ میں پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولا خصوصاً جنوبی پنجاب کے معاملات زیر غور آئیں گے،کمیٹی پنجاب کے انتظامی امور، عہدوں سمیت دیگر معاملات پر غور و اتفاق رائے قائم کرے گی، مذاکراتی کمیٹیوں کو تمام اختیارات کیساتھ دونوں جانب سے بات چیت کا اختیار دیدیا گیا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کےساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت کے بعد پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کی۔
ن لیگ ،پی پی میں پنجاب پرمذاکرات کا معاملہ کمیٹیوں کے سپرد

















