بہاولپور:(قاسم بھٹی)گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب زبوں حالی کا شکار ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے ریاست بہاولپورکا صدر مقام ڈیرہ نواب صاحب کے اکلوتے گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک 2 ماہ گزرنے کے باوجود کالج کی اہم سیٹ انچارج پرنسپل اور ڈی ڈی او پاور کا فیصلہ نہ ہو سکا کالج ہذا میں انچارج نہ ہونے سے مختلف معاملات بے راہ روی کا شکار فیول نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کی بسیں رک گئیں۔
، یوٹیلٹی بلز ادا نہ ہونے سے کنکشن منقطع ہونے کا اندیشہ روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین تنخواہ سے محروم نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر داخلوں کا فقدان وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پینل لسٹ بہاولپور اور ملتان میں ہی گھوم رہی ہے ۔مقامی نمائندوں کی طرف سے بھی خاموشی قومی علمی ادارے کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں عوامی،سماجی حلقوں اور شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر بہاولپورسیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صوبائی وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کالج ہذا میں انچارج پرنسپل کی فی الفور تعیناتی اور ڈی ڈی او پاور کے اجراءکا مطالبہ کیا ہے۔
گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب زبوں حالی کا شکار
















