قصور:(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز کے سبزی و فروٹ منڈیوں اور عام مارکیٹ کے دورے ‘اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی نے سبزی و فروٹ منڈی اور عام مارکیٹ کا دورہ کر کے پھلوں ، سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ،معیار اور ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو چیک کیا ۔منڈی دورہ کے دوران انہوں نے بولی کے عمل کی نگرانی کی ۔
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن شازیہ رحمان نے عام مارکیٹ کا دورہ کر کے پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ، کوالٹی ، ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو چیک کیا ۔ ناجائز منافع خوری پر متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔
قصور:اسسٹنٹ کمشنر کے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے

















