سرگودھا:(ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید الاضحی کے موقع پر پی ایچ اے کے بھرپور اقدامات، ڈپٹی کمشنر اورنگزیب حیدر خان، ڈی پی او اسد اعجاز ملہی اور اے سی آمنہ احسان تارڑ کا مختلف پارکس کا دورہ، مکینیکل رائیڈز اور دیگر انتظامات کا جائزہ، پی ایچ اے کی کارکردگی پر اظہار اطمینان، قربانی کے جانوروں کی آلائشیں کلیئر کروانے کیلئے بھی پی ایچ اے مشینری برانچ اور سینٹری ورکر بھرپور متحرک رہے۔
عید الاضحی کے موقع پر پی ایچ اے عید ایکشن پلان پر بھرپور عملدرآمد یقینی بنایا گیا، ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی کی قیادت میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شفیق الرحمن نیازی اپنی ٹیم کے ہمراہ ہنگامی انداز میں مصروف عمل رہے اور عید کے ایام میں پارکس میں آنے والے لوگوں کو پرتحفظ ماحول میں تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کے حوالہ سے گراس روٹ لیول پر کام کیا گیا، عید کے موقع پر پارکس میں واک تھرو گیٹ لگائے گئے اور میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال بھی کیا گیا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان، ڈی پی او اسد اعجاز ملہی اور اے سی آمنہ احسان تارڑ نے جوائے لینڈ، فیملی پارک، کمپنی باغ، جوائے لینڈ رحمت اللعالمین پارک اور اے بی سی فن لینڈ سمیت دیگر پارکس کا دورہ کیا اور انہیں مکینیکل رائیڈز و دیگر انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہوں نے پی ایچ اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی کی ہدایت پر پارکس میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے، فیملیز کو پرتحفظ ماحول کی فراہمی کے حوالہ سے سول ڈیفنس اسکوارڈ بھی ڈیوٹی پر موجود رہا، پی ایچ اے کی جانب سے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز بھی پی ایچ اے عملہ کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود رہے، مکینیکل رائیڈز، کڈی رائیڈز کو جامع سیفٹی اقدامات کے ساتھ آپریٹ کیا گیا جس کی بدولت حالات پر کنٹرول برقرار رکھا گیا، یہی نہیں بلکہ ایام عید کے دوران 17 تا 19 جون تک مشینری برانچ کے سینٹری ورکرز نے پی ایچ اے کے حدود واقع پارکس اور گرین بیلٹس سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات کو ضلعی انتظامیی کی جانب سے مقررہ پوائنٹس تک پہنچایا اور اس کے علاوہ بھی صحت و صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سرگودھا کاPHA کے اقدامات پر اظہار اطمینان
















