چنیوٹ:( رانا وقاص احمد کاوش) حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، پی آئی اے سمیت مختلف اداروں کی جلد نجکاری ہوگی، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
قیصر احمد شیخ نے کہاملک مشکلات سے دوچار ہے،موجودہ حکومت ملک کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو گئی ، مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے، جلد ہی بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائےگی، حکومت بجلی کی مد میں 500 ارب روپے کے خسارے میں جا رہی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں قیصر شیخ نے کہا میں نے منسٹری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں، آپ بہت جلد تبدیلی دیکھیں گے ،ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا ،چائنہ سمیت دیگر ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کےلئے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ،ملکی معیشت کو بہتر کرنے کےلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امیر لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ سابقہ حکومت نے 125 شخصیات کو قرضہ دیا تھا جس پر میں نے ایوان میں بھی اپنی آواز بلند کی تھی ہمارے مختلف ادارے اس وقت خسارے میں جا رہے ہیں جن کی بہت جلد نجکاری کر دی جائے گی ۔
مہنگائی کی شرح میں کمی،حکومت ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہے، قیصر احمد شیخ
















