فیصل آباد (بیورو رپورٹ) فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق آگ سے جھلسنے والے 2 بہن بھائی الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گئے، 3 بچوں سمیت 7 زخمی زیرعلاج ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق گھر میں آگ چارجنگ پر لگے لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے لگی۔آر پی او ڈاکٹر عابد خان نے کہا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں جھلسنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ستیانہ روڈ کے واقعہ پر سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں دینے کا حکم دیا ہے۔
فیصل آباد،لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے بہن، بھائی جاں بحق، 7 افراد زخمی
















