راولپنڈی ،ریاض:(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) پی این ایس بابرنے سعودی جہاز کےساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر نے سعودی عرب کی بندرگاہ کا دورہ کیا ،رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ حکام و پاکستانی سفارتی حکام نے جدہ آمد پر جہاز کا پر تپاک استقبال کیا ، کمانڈنگ افسر پی این ایس بابر کی ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات ہوئی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
دورے کے اختتام پر پی این ایس بابر نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس الریاض کےساتھ بحری مشق میں حصہ لیا،مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون ،مضبوط دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
پی این ایس بابرکی سعودی جہاز کےساتھ بحری مشق
















