چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد احمد ملک کےخلاف شکایت جمع کرا دی گئی۔

شکایت رفاقت علی تنولی نے29مئی کو بذریعہ ڈاک بھیجی ،روڈ ایکسیڈنٹ کا حوالہ بھی دیا گیا۔

شکایت کنندہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پر فوجداری کیس میں اثرو رسوخ استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاجسٹس ملک شہزاد بیٹے کے بہےمانہ قتل کے انصاف کے عمل میں رکاوٹ بنے، اپنے آفس و عہدے کا غلط استعمال کیا، مس کنڈکٹ کامرتکب ہونے پر کونسل برطرف کرے۔