لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے صنم جاوید ،عالیہ حمزہ اپنے جرائم کی سزا بھگت رہی ہیں،مریم نواز نے نہیں کہا تھا جائیں کورکمانڈر ہاﺅس پر یلغار کریں اور شہدا کے مجسمے جلائیں، 9مئی کو تو فسادیوں کا ٹولہ قلعے فتح کرنے نکلا تھا اب مگرمچھ کے آنسو کیوں بہارہاہے۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہامریم نے صرف نوازشریف کی بیٹی ہونے کے جرم میں 2 بار جیل کاٹی،وزیراعلیٰ نے کبھی عورت کارڈ کھیلا نہ جیل میں عدم سہولیات کا شکوہ کیا، مذہبی ٹچ،عورت اور غداری کارڈ پی ٹی آئی کے پسندیدہ مشاغل ہیں، کل تک آپ اقتدار کی کرسی پر بیٹھے رعونت میں للکارے مارتے تھے اب پاﺅں پکڑ رہے ہیں،اپنی دھمکیاں اور بھڑکیں پاس رکھیں ،شریف فیملی آپ جیسے ڈراموں بازوں کے تماشے 3 دہائی سے دیکھ ررہی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاآپ کے پاس اپنے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی بتانے کو کچھ نہیں بچا؟ عوام کو بڑھکیں زیادہ سنائی دیتی ہیں اور کارکردگی کچھ نہیں،غلطی سے پھر خیبر پختونوں پر مسلط ہوگئے ہیں تو عوام کے حال پر رحم کھائیں، کے پی عوام نے آپ لوگوں کو ووٹ صرف دوسروں کو گالیاں و دھمکیاں دینے کےلئے نہیں دیا۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















