گوجرانوالہ پولیس کی کارروائی، جھارا موٹرسائیکل چور گینگ کے 2ارکان گرفتار

گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد) ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی سب انسپکٹرزبیر سیال نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث جھارا موٹر سائیکل چورگینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے آٹھ عدد موٹر سائیکل،ایک عدد کار اورایک لاکھ پچاس ہزارروپے نقدی برآمد کر لی۔

گرفتار کےے گئے ملزمان میںاظہاراورمحمد رضوان شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گوجرانوالہ کے مضافات میں چوری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی سب انسپکٹرزبیرسیال اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔