ساہیوال،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)سانحہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ،وزیراعلیٰ کے حکم پر 4افسر فارغ، گرفتار و رہا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آتشزدگی سے بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر گزشتہ روز ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئیں اور آگ لگنے سے بچوں کی ہلاکت بارے معلومات حاصل کیں،وزیر اعلیٰ کی آمد پر ٹیچنگ ہسپتال میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
پولیس نے مریضوں ، لواحقین اور تیمار داروں کو ہسپتال میں داخلے سے روک دیا، مریم نواز کے4 گھنٹے کے طویل انکوائری اجلاس میں پرنسپل ، ایم ایس ، اے ایم ایس اور ایڈمن افسر سے باز پرس کی گئی،وزیراعلیٰ نے ملازمتوں سے برخاست کرنے اور گرفتار ی کا حکم دےدیا ، مریم نواز نے محکمہ صحت کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے ساہیوال سانحہ کی تمام انکوائری رپورٹ طلب کی بعد ازاں 4 ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا گیا،ادھر ڈاکٹروں کی جانب سے احتجاج پر پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی ، ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس سٹاف پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے،بعدازاں پولیس نے حراست میں لیے گئے تمام ڈاکٹروںکو چھوڑ دیا۔
ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال سے حراست میں لیے گئے تمام ڈاکٹروں کو چھوڑ دیا گیا،صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے بھی تصدیق کی ٹیچنگ ہسپتال سے حراست میں لیے تمام ڈاکٹر رہا کر دئیے گئے ،رہا ہونے والوں میں پرنسپل میڈیکل کالج عمران حسن خان، ایم ایس اکٹراختر محبوب، اے ایم ایس ڈاکٹر عثمان اور ایڈمن افسر ڈاکٹر عمر فاروق بھی شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا بچوں کے والدین کے غم برابر کی شریک ہوں، والدین کی داد رسی کےلئے حاضر ہونے آئی ہوں، بچھڑ جانے والے ننھے پھولوں کو واپس نہیں لا سکتے،پوری کوشش ہے ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو، مریم نواز نے متاثرہ نرسری کا دورہ کیا اور نوزائیدہ بچوں کے علاج کی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد او پی ڈی اوردیگر وارڈز کے دورے کیے اور مریضوں اور لواحقین سے بات چیت بھی کی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، ارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز پراجیکٹ کو سراہا ،ارکان اسمبلی نے مریم نوازکو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا ،ارکان اسمبلی نے کہا فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز پراجیکٹ سے عوام کو دہلیز پر ریلیف مل رہا ہے۔
مریم نوازنے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں، شعبہ صحت کے امور کی دن رات مانیٹرنگ کررہی ہوں، پنجاب بھر کے بنیادی صحت مراکزکی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا، ملاقات کرنے والوں میں سعود مجید،رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد محموداور عدنان افضل چٹھہ شامل تھے ، معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے،ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خون عطیہ کرنے کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے جو دوسروں کی زندگی بچانے کیلئے خون کا قیمتی عطیہ پیش کرتے ہیں، ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے پر میں ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے خون کا عطیہ دے کر جانیں بچائیں،خون کا عطیہ دینا مستحسن عمل ہے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















