ایم این اے میڈم شازیہ فرید کاالشفا فیوچر ہسپتال کا دورہ

گوجرانوالہ :(بیورورپورٹ)ایم این اے میڈم شازیہ فرید نے الشفاءفیوچر ہسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے ہسپتال میں پاکستان کے پہلے پین کنٹرول سنٹر کا بھی وزٹ کیا اور ان جدید سہولتوں کی تعریف کی۔

ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سرفراز احمد مغل نے ہسپتال کے مختلف اور جدید شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور انکو بتایا کہ سرجری اور ادویات کے استعمال کے بغیر مختلف اقسام کی دردوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، انہوں نے سلیپ ٹریکنگ سنٹر بارے میں انہیں آگاہ کیا اور بتایا کہ جسمانی دردوں کا بغیر سرجری اور بغیر ادویات علاج کیا جاتا ہے۔