معیشت درست سمت گامزن،مہنگائی میں کمی آرہی ہے:عطا تارڑ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے معیشت درست سمت گامزن،مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاجب سے حکومت آئی اکنامک انڈیکیٹرز بہتری کی جانب گئے ہیں، پچھلے کچھ سال ہمارے لیے ضرور مشکل تھے، ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس آئے، ایک دن ہم دنیا کی ٹاپ معیشتوں میں سے ہوں گے، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، بہتر مستقبل کیلئے نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز دینی ہوں گی، آئی ٹی ،منرلز اوردیگر شعبوں میں پاکستانی نوجوانوں کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو وسائل فراہم کرنے کیلئے حکومت کام کررہی ہے، وزیراعظم جب وزیراعلیٰ تھے تب بھی نوجوانوں کو فری لیپ ٹاپس دیئے ۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے نجی میڈیا ہاﺅس کی جانب سے منعقدہ نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2024 سے خطاب نے کہا ہے چین کی نامور ٹیک کمپنی کے ساتھ طے شدہ فریم ورک کے تحت ہر سال دو لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی، حکومت تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے ، پاکستان کی پڑھی لکھی ورک فورس دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے ، ایجوکیشن ایکسپوپاکستانی طلباءکے لیے دنیا کی اعلیٰ جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گی۔