نیویارک:(خواجہ فاروق)صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دےدیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولمنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن کےخلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دے دئیے تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کےلئے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا،میڈیا کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 برس قید ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے عدلیہ کااحترام،فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں، آئندہ مقدمے کے نتائج کو بھی مانیں گے،ہنٹر بائیڈن کےخلاف کیس میں اپیل کریں گے۔
جو بائیڈن کا بیٹا نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کا مجرم
















