پڑوسی سب سے پہلے،دہشتگردی کے مسئلے پر پاکستان کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں،بھارت

نئی دہلی: (مشرق نیوز)بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے بھارت پاکستان کےساتھ سالوں پرانے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے جس میں دراندازی کا معاملہ بھی شامل ہے، بھارت چین کےساتھ بھی سرحدی مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز کرےگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا چین اور پاکستان کے ساتھ تعلقات اور مسائل کی نوعیت مختلف ہے،پاکستان کے ساتھ ہم برسوں پرانے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ یہ ایک اچھے پڑوسی کی پالیسی نہیں ہوسکتی،نومنتخب وزیر خارجہ نے کہا وزیراعظم مودی کی ہدایت پر خطے میں خارجہ پالیسی ”پڑوسی سب سے پہلے“کو اپنا رکھا ہے