لاہور( اپنے رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان نے ملاقات کی،صوبائی محتسب اعظم سلیمان نے وزیر اعلیٰ کو سالانہ رپورٹ پیش کی،ملاقات میں انتظامی امور اور گڈ گورننس پرتبادلہ خیال کیا گیا،سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات اور ازالے کے میکانزم پر گفتگو کی گئی ،صوبائی محتسب نے عوامی شکایات اور تنازعات کے حل کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیااور سروسز کو بہتر بنانے کےلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا، مریم نوازنے کہا ہر شہری کی سروسز تک یکساں رسائی یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہوں، سینیٹر پرویز رشید،سینئر منسٹرمریم اورنگزیب اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ساجد ظفر ڈال بھی موجود تھے مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا کے گاوں جیون شاہ میں 5سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔
ہر شہری کی سروسز تک یکساں رسائی یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہوں:مریم نواز
















