لاہور(اپنے نمائندے سے)واسا سی بی اے یونین مشعل اور اتحادی گینتی یونین کے رہنماﺅں نے ایم ڈی واسا کی جانب سے عید الاﺅنس اور اوور ٹائم کی ادائیگی عید قربان سے قبل کرنے کے احکامات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مزدور کو سی بی اے کی ڈیمانڈ پر بنیادی حقوق کی فراہمی کے عمل کو سراہا واسا انتظامیہ اور مزدور ایک پیج پر ہیں ایم ڈی واسا کی مثبت حکمت عملی سے محکمہ کے مالی حالات میں بہتری ہوئی اس میں مزدور نے بھی اپنا کردار ادا کیا ۔صدر سی بی اے مشعل یونین فاروق چوہدر ی اور ایڈیشنل سیکرٹری آصف مقبول کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا کی جانب سے سی بی اے کی ڈیمانڈ پر مزدوروں کو تمام بنیادی حقوق کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ مالی حالات میں بہتری کے ساتھ ملازمین کو بھی مالی فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ عید الفطر کے موقع پر سرکاری چھٹیوں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو ان کا حق دیا گیا ہے کل اوور ٹائم سمیت عید الاﺅنس کی ادائیگی کردی جائیگی جبکہ عید سے قبل جون کی تنخواہ بھی اڈوانس ادا کرنے پر ایم ڈی واسا کی طرف سے احکامات جا ری کر دئیے گئے ہیں۔ سی بی اے مشعل یونین نے مزدور کے حقوق کی خاطر اپنا کرداراادا کر رہی ہے۔ سی بی اے مشعل یونین ایم ڈی واسا لاہور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے عید قربان سے قبل مزدوروں کو الاﺅنسز کی ادائیگی کو یقینی بنایا سی بی اے یونین مشعل انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ایل ڈی اے الاﺅنس کی ادائیگی کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں اور اتھارٹی میٹنگ سے منظوری لی جائے تاکہ مزدودر کو مستقل بنیادوں پر مالی مسائل کا حل ہو سکے سی بی اے مشعل یونین سی بی اے کے اتحادی گینتی یونین کے چیئرمین اسلم بھٹی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ارشد نے کہا کہ سی بی اے یونین مشعل کے ساتھ اتحاد کا مقصد مزدور کی فلاح اور ان کے حقوق کے حصول کی خاطر ہے تاکہ مزدور کو تمام تر بنیادی حقوق جلد از جلد میں سکیں چند ماہ میں سی بی اے یونین مشعل اور گینتی کے اتحاد نے ثابت کر دیا کہ مزدور کا فیصلہ صیح تھا آج مزدور کی عزت اور وقات میں اضافہ کے ساتھ مالی مسائل کے حل کی خاطر بھی عملی اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیں عید الاﺅنس اور اوور ٹائم کی ادائیگی جو کہ کل اکاﺅنٹس میں ٹرانسفر ہو رہی ہے اس پر ایم ڈی واسا اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے مزدور کی خوشیوں کا احساس کیا سی بی اے مشعل یونین اور گینتی یونین مزدور اور محکمہ کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی انتظامیہ اور مزدور مل کر شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور دن رات محنت کرکے محکمہ اور شہریوں کی بہتری پر ایک ہو کر کام کر رہے ہیں ایم ڈی واسا نے دو سال میں بطور سربراہ کارکردگی دکھائی وہ قابل تحسین ہیں ملازمین کو عید الاﺅنس اور اوور ٹائم کی ادائیگی پر ایم ڈی واسا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
واسا ملازمین کو عید الاﺅنس، اوور ٹائم کی ادائیگی، مزدور تنظیموں کا ایم ڈی کو خراج تحسین
















